ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں وکشمیر کو وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکج کا 78فیصدپیسہ ملا:افسر

جموں وکشمیر کو وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکج کا 78فیصدپیسہ ملا:افسر

Sat, 09 Sep 2017 20:44:15    S.O. News Service

سری نگر،9؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکز،جموں وکشمیرکووزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج کے تحت اب تک کل62599کروڑ روپے دے چکاہے۔مرکزی وزارت داخلہ کے حکام نے یہ معلومات دی ہیں۔ریاست کے چار دنوں کے دورے پر آئے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے یہاں ایک میٹنگ میں پی ایم ڈی پی منصوبے کے نفاذکی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی، نائب وزیراعلیٰ نرمل سنگھ، ریاست کے چیف سکریٹری بی بی ویاس اور مرکزی وزارت داخلہ کے حکام نے حصہ لیا۔میٹنگ کے بعدحکام نے کہاکہ مرکزپہلے ہی62599کروڑ روپے جاری کرچکا ہے، جو پی ایم ڈی پی پیکیج کی کل رقم کا78فیصدہے۔انہوں نے کہاکہ پی ایم ڈی پی کے63 منصوبوں کے لیے 80058کروڑ روپے کاہے۔اس میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بازآبادکاری کے لیے مدد شامل ہے۔1200کروڑروپے اس کے لیے دیئے گئے ہیں اور یہ منصوبہ اب مکمل ہو چکی۔حکام کے مطابق سنگھ نے جموں کے مہاجرین کی بازآبادکاری پیکج کابھی جائزہ لیا جسے پی ایم ڈی پی کے تحت لاگوکیاگیاہے۔اس سے پہلے سنگھ نے محبوبہ مفتی سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے ترقی اور سیکورٹی چیلنجوں سمیت ریاست کے سامنے موجود مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیاہے۔


Share: